خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکول کے بچوں کوپروموٹ کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکول کے بچوں کوپروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پہلی جماعت سے لے کر 8ویں تک بچوں کو پاس کردیا گیا ۔
سیکرٹری محکمہ تعلیم ندیم اسلم چوہدری کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکول کے بچوں کوپروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلی جماعت سے لےکر 8ویں تک بچوں کو پاس کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
سیکرٹری محکمہ تعلیم کے مطابق،بیشتر اسکولوں میں ان کلاسز کے امتحانات لئے جاچکے تھے،اس لئے تمام اسکول انتظامیہ کو طلبہ کے نتائج جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے،نئی کتابیں اور یونیفارم متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کو بھیجوادئے جائیں گے ۔
سیکرٹری محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ 9ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔